صدر آصف علی زرداری کا آسٹریا کے قومی دن پر صدر اور عوام کو مبارکباد کا خط

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آسٹریا کے صدر ڈاکٹر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن کے نام خط میں انہیں اور آسٹریا کے عوام کو قومی دن پر مبارکباد دی ہے۔ صدرِ مملکت نے آسٹریا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان باہمی احترام، خیرسگالی اور امن کے مشترکہ عزم پر مبنی دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری روابط باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے فروغ کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

صدرِ مملکت نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوستی کے رشتے وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں