پشاور انتظامیہ کا ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، قاضی آباد میں مضرِ صحت چائے پتی کا گودام سیل

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے قاضی آباد کے علاقے میں ایک گودام پر چھاپہ مارا جہاں مضرِ صحت اور ملاوٹ شدہ چائے پتی تیار کی جا رہی تھی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کی خصوصی ہدایت پر کی جانے والی اس کارروائی کے دوران گودام سے بھاری مقدار میں ممنوعہ کیمیکلز، چائے کے پروسیسنگ آلات اور جعلی پیکنگ برآمد کی گئی۔ انتظامیہ نے موقع پر ہی گودام کو سیل کر کے ملوث افراد کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ عوامی صحت سے کھیلنے والی مافیا کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہے گ

اپنا تبصرہ لکھیں