راولپنڈی: (7 نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 137 رنز بنا لیے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 86 رنز پر گری، اذان اویس 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ 90 رنز پر گر گئی، پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے طیب عارف 57 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
واضح رہے راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ اسکواڈ میں 4 فاسٹ بولرز شامل کیے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے پہلے سیشن میں اپنی اسٹرنتھ پر کھیلیں۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں تجربہ کار پلیئرز بھی شامل ہیں۔
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، جن میں طیب عارف، محمد طحہٰ، عرفات منہاس اور ثاقب خان شامل ہیں۔
یاد رہے بابر اعظم، اذان اویس، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد عباس، رضا اللّٰہ اور غازی غوری بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔