عجمان: (7 نیوز) آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بنگلا دیش ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 108 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے صدف شمس 37 اور منیبہ علی 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔