بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فائٹر شیر باز مری نے عالمی سطح پر گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ شیر باز مری نے قازقستان میں منعقدہ نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
قومی کھلاڑی شیر باز مری نے سپورٹ کرنے پر حکومتِ بلوچستان اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔
نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نے ایونٹ میں چار گولڈ میڈل اور تین کانسی کے تمغے جیتے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو ملک کے نوجوان عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔