پشاور (21 اکتوبر 2026ء): چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے تمام انتظامی و منسلک محکموں اور سرکاری دفاتر کو سامان، سول ورکس اور تمام تر خریداری (Procurement) کے عمل کا ازسرنو جائزہ لینے اور اصلاحات نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام محکموں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ خریداریاں شفافیت، مناسب قیمت، عوامی مفاد اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق یقینی بنائیں۔ اس جائزے میں پیشکشوں کے آغاز، جانچ پڑتال اور ٹھیکے دینے (ایوارڈ) کے تمام مراحل شامل ہوں گے۔ انتظامی سیکرٹریز کو ان ہدایات پر اپنے ماتحت اداروں، ڈویژنل اور ضلعی دفاتر میں عملدرآمد مکمل کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ اہم اقدامات صوبائی محکموں میں درپیش شفافیت کے معاملا ت کے پیشِ نظر سرکاری فنڈز کی درست فراہمی اور شفافیت کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔