آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بابر اعظم کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے، جبکہ سلمان علی آغا ایک درجہ ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر آگئے۔
محمد رضوان اور فخر زمان تین، تین درجے تنزلی کے بعد بالترتیب 35ویں اور 44ویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ صائم ایوب آٹھ درجے تنزلی کے بعد 54ویں پوزیشن پر آگئے۔
بولرز کی فہرست میں ابرار احمد کی دوسری اور شاہین آفریدی کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے، حارث رؤف دو درجے ترقی کے بعد 21ویں، نسیم شاہ چار درجے بہتری کے بعد 45ویں، جبکہ عرفات منہاس 33 درجے ترقی کے بعد 83ویں نمبر پر آگئے۔
آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں سلمان علی آغا ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ شاہین آفریدی دو درجے ترقی کے بعد 17ویں پوزیشن پر آگئے۔