پنجاب میں چھ خواتین اور تین مرد اداکاروں پر ایک ماہ کیلئے پابندی

عبدالسلام علی
ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی ،غیر اخلاقی پرفارمنس پر پنجاب آرٹس کونسل کا ایکشن،چھ خواتین اور تین مرد اداکاروں پر ایک ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی، پابندی کا شکار اداکار صوبے بھر کے کسی بھی تھیٹر میں پرفارم نہیں کر سکیں گے۔ حال ہی میں پنجاب اسمبلی سے ڈرامیٹک اینڈ تھیٹر ایکٹ منظور ہوا جس کے بعد فوری کارروائیاں جاری ہیں
پنجاب میں چھ خواتین اور تین مرد اداکاروں پر غیر اخلاقی پرفارمنس پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی گئی، پابندی شکار ہونیوالی اداکاراوں میں ندا چودھری، مہک نور، سنجناں چودھری،سونم چودھری، راشد کمال، عدیل مصطفیٰ، کاشف برال اور انور الحق شامل ہیں، تمام اداکار ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ماہ تک کہیں بھی پرفارم نہیں کر سکیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں