اداکارہ ریما کی خاوند کے ساتھ نئی ویڈیو ،افواہیں،قیاس آرائیں دم توڑ گئیں

عبدالسلام علی سے
معروف اداکارہ ریما خان کی اپنے خاوند ڈاکٹر شہاب کے ساتھ نئی ویڈیو سامنے آ گئی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ جوڑے نے ایک تقریب میں شرکت کی اور ایک ساتھ دکھائی دئیے۔ اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں دم توڑ گئیں اور سوشل میڈیا پر چاہنے والوں نے جوڑے کیلئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔ کچھ روز قبل بھی سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں جن میں یہ قیاس آرائی کی گئی کہ ریما کی اپنے خاوند سے علیحدگی ہوگئی ہے اور بات طلاق تک جا پہنچی ہے جس کے بعد دونوں کی جانب سے تردید بھی سامنے آئی

اپنا تبصرہ لکھیں