اداکار معمر رانا کی بیٹی کی شادی، والد کی غیر موجودگی پر سوال اٹھ گئے

اداکار معمر رانا کی بیٹی ریا رانا کی شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی جس میں خاندان اور عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا تقریب کی سب سے اہم بات اداکار معمر رانا کی غیر موجودگی تھی جو تمام تر تصاویر میں کہیں دکھائی نہیں دئیے جبکہ کسی بھی شوبز شخصیت کو بھی نہیں بلایا گیا تقریب میں جہاں نوبیاہتا جوڑے کو مبارکبادیں دی گئیں وہیں معمر رانا کی غیر موجودگی پر بھی سوالات کیے گئے چند روز قبل ہی معمر رانا کی اہلیہ نے ان سے خلع لے لی تھی

اپنا تبصرہ لکھیں