عبدالسلام علی سے
ابھرتی ہوئی بولڈ اداکارہ مامیہ شاہ جعفر نے کہا ہے کہ لوگ میرے لباس اور خصوصا لائف سٹائل پر تنقید کرتے ہیں لیکن میں انہیں جواب نہیں دیتی اس کی وجہ کہ میں صرف اور صرف اپنے کام فوکس کرتی ہوں۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ مامیہ شاہ جعفر نے کہا کہ یہ میری زندگی ہے میں جس طرح چاہوں اسے گزاروں جب میں کسی پر تنقید نہیں کرتی تو کسی کو حق نہیں وہ مجھے زندگی گزارنے کے طریقے بتائے بہتر ہے ناقدین کوئی اور کام بھی کر لیں۔ اداکارہ مامیہ شاہ جعفر اپنی بولڈ ڈریسنگ اور بے باک انداز سے جانی جاتی ہیں جبکہ ایک فلم اور چند ڈراموں میں بھی اداکاری کر چکی ہیں