پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ، شین ژو 24 تیانگونگ کا عملہ خلائی سٹیشن میں داخل

جیوچوان: (7 نیوز) پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی نے 2 چینی خلا بازوں کے ہمراہ چین کے خلائی سٹیشن میں داخل ہو کر بین الاقوامی خلائی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز کر دیا ہے۔

چین کا شینژو 24 خلائی جہاز تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے کے سفر کے بعد کامیابی سے تیانگونگ خلائی سٹیشن سے منسلک ہوگیا ہے۔

بعد ازاں شینژو 24 کا عملہ، جس میں پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی بھی شامل ہیں، خلائی سٹیشن میں داخل ہوگیا، تیانگونگ پر پہلے سے موجود شینژو 23 مشن کے عملے نے اپنے نئے ساتھی خلا بازوں کا استقبال کیا۔

چینی خلائی سٹیشن کے ایکس ہینڈل سے جاری تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ یہ چین اور پاکستان کے درمیان بین الاقوامی خلائی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

تین رکنی مشن کی قیادت تجربہ کار چینی خلاباز تانگ ہونگبو نے کی، چینی خلاباز وو یی نے فلائٹ انجینئر کے فرائض سرانجام دیئے، پاکستان کے محمد ذیشان علی مشن میں بطور پے لوڈ سپیشلسٹ شامل ہیں۔

قبل ازیں خلائی مشن شین ژو 24 چین کے 2 اور ایک پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کو لیکر روانہ ہوا تھا، یہ پاک چین دوستی کی تاریخ کا ایک سنہرا اور تاریخی دن ہے، پاکستان کے پہلے خلاباز محمد ذیشان نے تاریخ رقم کر دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں