پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط ہوتے معاشی اور تجارتی تعلقات کی جانب ایک اور بڑا قدم!

پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط ہوتے معاشی اور تجارتی تعلقات کی جانب ایک اور بڑا قدم! 🇵🇰🤝🇸🇦
لاہور کے لیک سٹی گالف اینڈ کنٹری کلب میں تین روزہ تاریخی پاکستان سعودیہ ریئل اسٹیٹ ایکسپو کا باوقار انعقاد کیا گیا، جس نے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کا نیا باب روشن کر دیا ہے۔
ایکسپو کے اہم نکات اور کوریج:
* 🔹 پہلا روز: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے باقاعدہ افتتاح کیا اور ریئل اسٹیٹ میں تجارت کے نئے راستوں کی نشاندہی کی۔
* 🔹 دوسرا روز: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی شرکت کی اور سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کھلے دل سے سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
* 🔹 تیسرا روز: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیز ہیومن ریسورسز سالک حسین شریک ہوئے۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کے منصوبے اور سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن کا اعلان کیا۔
* 🔹 ۵ ارب ڈالر فنڈ: بانی لیک سٹی ڈاکٹر گوہر اعجاز نے بتایا کہ پاک سعودی بزنس کونسل کے تحت ۵ ارب ڈالر کا فنڈ رکھا گیا ہے۔
* 🔹 مکہ و مدینہ میں مواقع: چیئرمین سعودی پاک جوائنٹ بزنس وینچر پرنس منصور بن محمد السعود نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔
نمائش میں ملک بھر کی سرکردہ شخصیات، صنعتی راہنماؤ اور پراپرٹی سیکٹر کے سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ تین روزہ ایکسپو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک-سعودیہ تجارتی تعلقات اب ایک نئے معاشی دور میں داخل ہو چکے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں