مری کے قریب دلدوز ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا گہرے دکھ کا اظہار

مری کے قریب دلدوز ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا گہرے دکھ کا اظہار
مری کے قریب پیش آنے والے ایک انتہائی دردناک ٹریفک حادثے میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نکال کر قریب واقع اسپتال منتقل کیا۔ اس المناک حادثے نے علاقے کی فضا کو سوگوار کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حادثے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک ہی خاندان کے اتنے افراد کا اچانک اس دنیا سے چلے جانا انتہائی المناک اور دلدوز ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اور مقامی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں