کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے بندرگاہ پر تجارتی نقل و حمل کی 24 گھنٹے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق پورٹ پر ملکی و بین الاقوامی تجارت کا تسلسل تیزی سے جاری ہے۔ 26 اکتوبر 2026 کو ختم ہونے والے 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 9 ہزار 810 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا۔ اس میں 1 لاکھ 10 ہزار 6 ٹن درآمدی کارگو جبکہ 99 ہزار 804 ٹن برآمدی سامان شامل تھا، جو ملکی برآمدات اور سپلائی چین کی بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔
ترجمان کے پی ٹی کے مطابق مجموعی ہینڈلنگ میں کنٹینرائزڈ کارگو، بلک کارگو، خشک کارگو، اور مائع بلک کارگو شامل تھا۔ بندرگاہ پر اس دوران 15 بحری جہاز برتھ پر لنگرانداز رہے جبکہ سیمنٹ، کلنکر، چاول، کھاد اور ڈی اے پی کی برآمد و درآمد کی کارروائی مکمل کی گئی۔ حکام کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید 29 جہازوں کی آمد متوقع ہے، جس سے نہ صرف پورٹ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ عالمی تجارت کے لیے کراچی بندرگاہ کے کلیدی کردار کو مزید تقویت ملے گی۔