سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ، نشانِ امتیاز ملٹری (ریٹائرڈ) کی نمازِ جنازہ راولپنڈی کے آرمی ریس کورس گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے شرکت کی۔ سابق آرمی چیفس، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ سول و عسکری حکام بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔