فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں متوقع

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے دورے کے دوران ایرانی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان و ایران کے درمیان دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں