اسپیڈ سٹار شعیب اختر نے اپنے ہی کھلاڑیوں پر الزامات لگا دئیے

عبدالسلام علی
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا عالمی میڈیا کو دیا گیا انٹرویو زیر بحث ہے ، جس میں انہوں نے کہا کہ گیند سے چھیڑ چھاڑ کون سی نئی بات ہے یہ کام تو ہم بھی کرتے تھے۔ حال ہی میں آسٹریلوی کرکٹ عثمان خواجہ کے انکشافات سنے آسٹریلیا نے جو کیا وہ غلط تھا، لیکن بین الاقوامی کرکٹ میں بال ٹیمپرنگ کا یہ واحد واقعہ نہیں تھا۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ میرے پاس اپنے سابق ساتھی کھلاڑیوں کے بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہے، لیکن میں ایسا نہیں کروں گا۔ انہیں مشکل ہو جائے گی ایسا نہیں کرنا چاہتا۔ مزید کہا کہ ایک دور ایسا بھی تھا جب مجھے لگتا تھا کہ میں 22 کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہا ہوں، کیونکہ جن کھلاڑیوں کے خلاف میں کھیلتا تھا ان میں سے تقریباً ہر کوئی میچ فکسنگ کے الزامات کی زد میں ہوتا تھا۔شعیب نے کہا کہ اسی وجہ سے انھیں سمجھ نہیں آتا تھا کہ وہ کس پر بھروسہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں