سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبا ت کی شرکت میں آئے سکھ خاندان کی چار سالہ بچی امرت کور کے گلے میں چپس اٹک گئی جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور گلے میں اٹکی چپس کو نکالا،، جس سے بچی کی حالت بہتر ہو گئی۔ سکھ یاتریوں نے ریسکیو 1122 کے عملے کوبروقت کاوش پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں انسان دوست قرار دیتے ہوئے خدمات کو سراہا ۔