سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کراچی: (7 نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1068 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 542 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 91 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 473 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق تائیوان کے تائیوان ایس ای انڈیکس میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا، جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 7 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جاپان کے نکی انڈیکس میں بھی 4 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی تیزی دیکھی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں