عبدالسلام علی سے
لالی وڈ کے شو مین معروف ہدایت کار ، رائٹر ڈائریکٹر سید نور نے کہا ہے کہ ہر طرف شور مچایا گیا کہ چوڑیاں کا پارٹ ٹو آ رہا ہے ایسی تمام تر خبروں کی تردید کرتا ہوں کیونکہ چوڑیاں جیسا شاہکار دوبارہ نہیں بن سکتا اس لیے نہ ہی یہ اب دوبارہ بنے گی،، سیون نیوز سے گفتگو میں سید نور نے مزید کہا کہ میری دو فلمیں پائپ لائن میں موجود ہیں ان میں سے ایک للکارہ سنگھ ان لاہور اس عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں نئی کاسٹ کو موقع دیا گیا ہے اسکے علاوہ مزید فلموں کی بھی تیاری جاری ہے جس میں اداکارہ صائمہ اہم کردار میں جلوہ گر ہو رہی ہیں