راولپنڈی: (7 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 221 رنز بنا لیے ہیں۔
راولپنڈی: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پنڈی اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بناتے ہوئے 123 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
آج دوسرے دن کا آغاز پاکستان نے 3 وکٹ پر 121 رنز سے کیا جب کریز پر اوپننگ بیٹر اذان اویس 47 اور نائٹ واچ مین ثاقب خان 2 رنز کے ساتھ موجود تھے۔
اذان اویس نے دن کے آغاز پر ہی کوئی اضافہ کئے بغیر اپنی وکٹ گنوا دی، ان کے بعد سعود شکیل 24 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
نائٹ واچ مین ثاقب خان نے 37 رنز اسکور کئے جبکہ سلمان علی آغا 21 رنز جوڑ سکے۔ پاکستان کی جانب سے وکٹ پر غازی غوری 8 اور عامر جمال ایک رن بنا کر کھڑے ہیں۔
کھیل کے پہلے روز طیب عارف 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ محمد طحہٰ اور کپتان بابراعظم 8، 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے تھے۔
کپتان بابرعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستانی فاسٹ بولروں کی تباہ کن بولنگ کے باعث سری لنکا کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف98 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین تین وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کی بیٹنگ کو تنکوں کی طرح بکھیر دیا تھا جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔