راولپنڈی: (7 نیوز) پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے، مہمان ٹیم کے 85 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کے خلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری، سوریا بندرہ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مہمان ٹیم کو دوسرا نقصان 16 رنز پر ہوا، دنیش چندی مل 7 رنز بنا کر پویلین لوئے، جبکہ تیسری وکٹ 25 رنز پر گری، کمندو مینڈس 8 رنز بنا سکے۔
مہمان ٹیم کی چوتھی وکٹ 25 رنز پر گر گئی، لاہیرو اودارا 4 رنز پر آؤٹ ہوئے، پانچویں وکٹ 36 پر گری، دھننجیا ڈی سلوا 1 رنز بنا سکے، سری لنکا کو چھٹا 85 رنز پر ہوا، کوشل مینڈس 32 رنز بنا کر پویلین ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور رضا اللہ نے 2، 2 جبکہ ثاقب خان اور عامر جمیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے اور عرفات منہاس کی جگہ عامر جمال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پچ گزشتہ میچ جیسی ہے، کوشش ہوگی کہ پہلے گھنٹے کا فائدہ اٹھایا جائے، ان کے خیال میں اس وکٹ پر چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا، میچ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر ثاقب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 7 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔