اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمت 15 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 38 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی اور 15 سال بعد خام تیل کی قیمت میں اتنی کمی دیکھی جارہی ہے۔دوسری جانب اگر عالمی منڈی کے تناسب سے دیکھا جائے تو یکم دسمبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 6 وپے تک فی لیٹر کمی کی جانی چاہیے تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود حکومت نے یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پرغورشروع کردیا۔
Recent Posts
- اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو سے ملاقات، پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال
- 2026-27 کیلئے 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
- بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع
- کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل
- دبئی میں وزن کم کرنے والی اہم دوا کی فروخت اور درآمد پر پابندی عائد
Recent Comments
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days