پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول

اسلام آباد: پاکستان کی آئندہ 2 ماہ کیلئے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد مہنگے سودوں کی زد میں آگئی، جہاں عالمی سپلائرز نے اسپاٹ خریداری کیلئے بھاری بولیاں دی ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے دسمبر اور جنوری میں ترسیل کیلئے موصول ہونے والی تجارتی پیشکشوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

موصولہ پیشکشوں میں ایک ایل این جی کارگو کی قیمتوں کا فرق بھی نمایاں ہے، حکام کے مطابق بین الاقوامی کمپنیوں نے فی کارگو کم از کم 24 ارب 28 کروڑ 16 لاکھ روپے جبکہ بلند ترین نرخ 27 ارب 77 کروڑ 60 لاکھ روپے مقرر کئے ہیں۔

دریں اثناء 2 کارگوز کی خریداری کیلئے سب سے کم نرخ پیش کرنے والی کمپنیوں کی بولیاں مزید غور کیلئے پی ایل ایل بورڈ کے سپرد کر دی گئی ہیں، ان دونوں پیشکشوں کی مالیت 24 ارب 28 کروڑ سے 24 ارب 43 کروڑ روپے کے درمیان ہے۔

اب بورڈ یہ طے کرے گا کہ موصولہ نرخوں پر ایل این جی کی خریداری ملکی مفاد میں ہے یا نہیں، پیشکشوں کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں قبول کرنے یا مسترد کرنے کا حتمی اختیار بھی پی ایل ایل بورڈ کے پاس ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں