لاہور: (7 نیوز) صوبائی دارالحکومت میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خونی واقعہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے جیون ہانہ گاؤں کے قریب پیش آیا جہاں گولیاں لگنے سے اشرف علی جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون شدید زخمی ہوئی
ذرائع نے بتایا اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ اشرف علی جب کہ زخمی کی آسیہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی تفتیش میں عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار افراد نے دونوں پر فائرنگ کی اور فرار ہوئی۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے شخص اور زخمی خاتون کو علاج و معالجہ کے لیے جناح ہسپتال منتقل کرنے کردیا۔
علاوہ ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔