عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روزکمی دیکھی جارہی ہے،مقامی سطح پر24 کیرٹ فی تولہ سونےکی قیمت 2500 روپےگرکر 422036 روپےپرآگئی،دس گرام سونےکی قیمت 2144 روپےکم ہوکر 361686 روپےہوگئی،فی تولہ چاندی 7 روپے سستی ہوکر 5858 روپے پر آ گئی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کے دام 4 ہزار ڈالر سے بھی نیچے آ گئے،عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہوکر 3995 ڈالر پر آ گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں