لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے برائیڈل لک میں ریمپ واک کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے عروسی لباس میں ریمپ واک کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
اداکارہ نے حال ہی میں معروف فیشن ڈیزائنر کنول ملک کے برائیڈل فیشن شو زیب النساء میں بطور شو سٹاپر شرکت کی، جہاں وہ دلکش عروسی انداز میں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔
درفشاں سلیم نے گہرے سرخ رنگ کا شاہانہ عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جس پر سنہری کڑھائی اور نفیس نقش و نگار نے لباس کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیا۔
مغلیہ دور کی شاہانہ طرزِ پوشاک سے متاثر اداکارہ کے دلکش انداز اور پُراعتماد ریمپ واک نے فیشن شو میں موجود حاضرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔
فیشن شو سے اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جہاں مداح ان کے عروسی انداز اور خوبصورت لک کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔