چین نے ایک امریکی دوا ساز کمپنی کی جانب سے وزن میں کمی کے لیے تیار کی جانے والی گولی کی منظوری دے دی۔
دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق یہ منظوری 12 نومبر 2026ء کو دی گئی جس کے بعد کمپنی کو چین کی بڑی ادویات کی منڈی میں ڈنمارک کی ایک حریف کمپنی پر برتری حاصل ہو سکتی ہے۔
نئی دوا ان ادویات کے گروپ سے تعلق رکھتی ہے جو بھوک کم کرنے اور خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
انجیکشن کے برعکس یہ دوا روزانہ ایک گولی کی صورت میں استعمال کی جائے گی اور اس کے استعمال کے دوران کھانے یا پانی پینے پر کسی خاص پابندی کی ضرورت نہیں ہوگی۔
چینی قومی کمیشن برائے صحت کے مطابق 2030ء تک ملک میں زیادہ وزن اور موٹاپے کا شکار افراد کی شرح 65 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے جس کے باعث وزن کم کرنے والی ادویات کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔