پی ایس ایل12: حیدرآباد کنگز مین کا ڈائریکٹ سائننگ کیلئے اہم اعلان

لاہور: حیدرآباد کنگز مین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 12 کے لیے ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹ سائننگ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے حیدرآباد کنگز مین نے باضابطہ بیان بھی جاری کردیا ہے۔

ترجمان حیدرآباد کنگز مین کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کنگز مین پی ایس ایل 12 میں ڈائریکٹ سائننگ نہیں کرے گی۔

علم میں رہے کہ ڈائریکٹ سائننگ کے لیے 23 نومبر آخری تاریخ تھی اور پی ایس ایل کی متعدد فرنچائزز ڈائریکٹ سائننگ میں کھلاڑیوں کو پک کر چکی ہیں۔

پی ایس ایل 12 کے لیے ڈائریکٹ سائننگ ونڈو میں فرنچائزز کو ایک ایسے غیر ملکی یا مقامی کھلاڑی کو براہ راست ٹیم میں شامل کرنے کا موقع دیا گیا ہے جو گزشتہ دو ایڈیشنز میں لیگ کا حصہ نہ رہا ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں