کراچی (7 نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3500 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے کا ہوگیا جب کہ10 گرام سونے کا بھاؤ 3001 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے کا ہوگیا ۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر گھٹ کر 3538 ڈالر کی سطح پر آگیا ،24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 108 روپے کم ہوکر 4600 روپے کی سطح پر آگیا ۔