انڈر 19 ایشا کپ: پاکستان کی بھارت کو سنسی خیز مقابلے کے بعد شکست

مسقط: (7 نیوز) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔
مسقط میں ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شانداد کھیل پیش کرتے ہوئے 209 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کر لی۔

ابتدا میں 61 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی تھی، تاہم حمزہ ظہور نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا، حسنین عباس نے بھی 38 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

اس سے قبل بھارتی انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 208 رنز بنائے، ارجن راجپوت 107 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے لی رضا، رضوان اللہ اور نقاب شفیق نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں

اپنا تبصرہ لکھیں