غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب

غزہ: (7نیوز) غزہ میں شدید بارش کے باعث 70 ہزار سے زائد بے گھر فلسطینیوں کے خیمے زیر آب آ گئے، جس سے پہلے ہی مشکلات کا شکار متاثرہ شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
غزہ سول ڈیفنس کے مطابق صرف 12 گھنٹوں کے دوران کم از کم 70 ہزار خیمے بارش کے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ تین خالی اور غیر آباد مکانات بھی منہدم ہوگئے۔

بارش کے بعد بے گھر فلسطینی اپنے خیموں کو مزید نقصان سے بچانے اور اندر جمع ہونے والا پانی باہر نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔

خیموں میں بارش کا پانی داخل ہونے سے روکنے کیلئے شہریوں نے ریت کی مدد سے عارضی بند بھی بنائے، تاہم شدید بارش کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

غزہ سول ڈیفنس کے مطابق بے گھر شہریوں کی جانب سے امداد اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 1500 کالز موصول ہوئیں۔

بارش کے نتیجے میں خیموں کے زیر آب آنے سے متاثرہ فلسطینیوں کو رہائش اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں