لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے حالیہ ویڈیو بیان کے باوجود احمد تنویر کے خلاف تفتیش جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس کےمطابق متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بیان مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کرائے گئے بیان کا متبادل نہیں ہوسکتا۔ متاثرہ لڑکی اپنے عدالتی بیان میں احمد تنویر کو ملزم نامزد کرچکی ہے، جسے تفتیش میں اہمیت حاصل ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم احمد تنویر کو شامل تفتیش کیاجائےگا اورکیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا،ملزم کا والد بااثر شخصیت ہے،تاہم حکام کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ متاثرہ لڑکی کو ویڈیو بیان دینے پر کیسے رضامند کیا گیا۔
پولیس نےواضح کیا ہےکہ حالیہ ویڈیو بیان کے باوجود کیس کی تفتیش جاری رہے گی اور معاملے کو شواہد کی روشنی میں دیکھا جائے گا۔