ایشیا بلائنڈ کرکٹ کپ کے لیے پاکستان کے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان

سکواڈ میں بی ون کیٹیگری میں ظفر اقبال، محمد شاہ زیب، محمد ادریس، سلیم، جنید خان، فخر عباس اور حمزہ محبوب شامل ہیں۔

بی ٹو کیٹیگری میں نثار علی، بدر منیر، معین اسلم، نعمت اللہ اور بابر علی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بی تھری کیٹیگری میں محمد صفدر، مطیع اللہ، طلحہ اقبال، سانول شہزاد، کامران اختر اور نعیم اللہ سکواڈ کا حصہ ہیں۔

اعلان کردہ سکواڈ میں بی ون کیٹیگری کے 6، بی ٹو کے 5 اور بی تھری کیٹیگری کے 6 کھلاڑی شامل ہیں، ایشیا بلائنڈ کرکٹ کپ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

قومی ٹیم کے کپتان نثار علی نے کہا کہ ٹیم بہت متوازن بنی ہے۔ بھارت کے رویے پر کچھ نہیں کہہ سکتے، ہم اپنے کھیل سے خود کو بہتر ثابت کریں گے۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ نے کہا کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سخت پالیسیاں ہیں اور اس کے مطابق کھیل میں سیاست کو ترجیح نہیں دی جاتی، اس بار ایونٹ کے لیے نیوٹرل مقام کا مقصد یہی تھا کہ تمام ٹیمیں شریک ہوسکیں۔

سلطان شاہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں ایک مخصوص بجٹ فراہم کرتا ہے جو اخراجات کا 50 سے 60 فیصد ہے، انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ اس بار قوم کو جیت کا تحفہ دیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں