سرگودھا (21 اکتوبر 2026ء): گنے کے سیزن کی آمد کے پیشِ نظر پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن نے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے حکمتِ عملی طے کر لی ہے۔ ایس پی پٹرولنگ فرخ سہیل سندھو نے ڈی ایس پی پٹرولنگ اور ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ شوگر ملز انتظامیہ کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ اس موقع پر ایس پی پٹرولنگ نے ہدایت کی کہ گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز کی لازمی تنصیب، اوورلوڈنگ کی مکمل روک تھام اور آمدورفت کے مقررہ اوقات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ شوگر ملز انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے تاکہ سیزن کے دوران سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔