مظفر آباد:(7 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے جو وسائل چاہئیں حاضر ہیں۔
آزاد کشمیر کے 100 روزہ ترقیاتی پلان سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہاں ترقیاتی پلان پر عمل درآمد کے لیے وفاقی حکومت تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں بہت جلد رنگ لائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب ان کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔
وزیراعظم نے قائد مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے قیام پر مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ اگلے ماہ بھمبر میں دانش سکول کا افتتاح کیا جائے گا جب کہ مظفرآباد میں دانش یونیورسٹی کا کیمپس بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کو اپنے 100 روزہ ترقیاتی پلان کے لیے جن وسائل کی ضرورت ہوگی، وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔
انہوں نے اپنی قیادت کو یقین دلایا کہ آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے جاری کردہ احکامات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔