کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک سے دو دن میں ہو جائے گا، محسن نقوی

لاہور: (7 نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک سے دو دن میں ہو جائے گا،مجھے اپنی ٹیم پر پورا یقین ہے، جو وہ فیصلہ کر رہے ہیں ٹھیک کر رہے ہیں۔

لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرچیز پرمطمئن ہوں، ایک سال سے ٹیم کی پرفارمنس بہتر آرہی ہے اوررزلٹ بھی بہتر ہورہا ہے، تاحال کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کر رہے، جیسے ہی کی جائے گی سب کو آگاہ کیا جائےگا، ہمارے پلیئرز میں جوکمیاں ہے اس کو یہاں ختم کرنےکی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے محمد رضوان سے دوبارہ رابطہ کرے گی، جس کے بعد رپورٹ فائنل کی جائے گی، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا کام چل رہا ہے، اس کا کام 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن رکھی ہے، یہاں نوجوان کھلاڑی تیار کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں