خانیوال:(7 نیور ) پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے کچا کھوہ کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا
ریسکیو حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کے نیچے کچلے جانے کے باعث نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت لاہور کے رہائشی محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور نوجوان کی لاش ہسپتال منتقل کر دی۔