وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ساہیوال میں مرحوم رہنماؤں کے اہلِ خانہ سے تعزیت

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ساہیوال میں سابق رکنِ قومی اسمبلی مرحوم چودھری محمد اشرف کی رہائش گاہ آمد، وزیرِ اعظم نے مرحوم کی وفات پر ان کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رکنِ پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ مرحوم ملک ندیم کامران کی رہائش گاہ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے مرحوم کے صاحبزادے، رکنِ پنجاب اسمبلی ملک قاسم ندیم اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

وزیرِ اعظم نے مرحومین کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ چودھری محمد اشرف اور ملک ندیم کامران نے ہمیشہ اپنے حلقوں کے عوام اور جمہوریت کی خدمت کی۔ پارٹی اور ساہیوال کے عوام کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تعزیتی ملاقاتوں کے دوران وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں