بھارتی فوج کے اندرونی انتظامی نقائص اور غداری کا ایک اور ہوشربا اسکینڈل سامنے آیا ہے جہاں ایک سینئر بھارتی فوجی افسر کی اہلیہ کی جانب سے ملک کی خفیہ اور حساس معلومات غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کرنے کے انکشافات ہوئے ہیں۔ بھارتی نشریاتی ادارے “این ڈی ٹی وی” کے مطابق ملزمہ کے خلاف بھارت کی قومی سلامتی سے متعلق حساس دستاویزات، تصاویر اور اہم الیکٹرانک ڈیٹا جمع کرکے غیر ملکی ایجنسیوں کے کارندوں کو منتقل کرنے کے جرم میں باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر پیشہ ور بھارتی فوج کے اندر اس نوعیت کے سیکیورٹی نقائص اور حساس رازوں کی فروخت اس کے پورے سیکیورٹی نظام کی کمزوریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔