طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان کا منشیات اور دہشتگرد نیٹ ورکس کی آماجگاہ بننے کا انکشاف: افغان جریدہ

افغان جریدے “ہشت صبح” کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان رجیم کے زیر اثر افغان سرزمین اب باقاعدہ طور پر ایک “نارکو ٹیررسٹ اسٹیٹ” میں تبدیل ہو چکی ہے جہاں منشیات کی پیداوار اور دہشتگردی ایک دوسرے کو تقویت پہنچا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں منشیات کی بلا روک ٹوک صنعتی پیداوار اور اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی خطیر رقم طالبان رجیم کے اعلیٰ عہدیداروں کی مالی معاونت کا بنیادی ذریعہ بن چکی ہے۔ طالبان کی سرپرستی میں چلنے والی منشیات کی لیبارٹریز قدرتی منشیات کے علاوہ میتھامفیٹامائن اور کرسٹل ڈرگز جیسے مہلک نشہ آور مواد کی تیاری میں ملوث ہیں۔ سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈیوں میں زہر بیچنے والا یہ دہشتگرد ٹولہ اپنی اقتدار کی بقا کے لیے پوری انسانیت کی تباہی کا سودا کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں