7 News

واڈا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن کے خلاف تعمیل کا عمل بند کردیا گیا ہے کیونکہ تمام زیر التواء اصلاحی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ واڈا کی جانب سے تصدیق کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ پاکستان اب کسی اضافی نگرانی کے تحت نہیں رہا، جس سے ممکنہ پابندیوں سے متعلق قیاس آرائیاں بھی ختم ہوگئیں۔ ستمبر 2024 میں پاکستان کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر جنوری 2025 تک اہم اینٹی ڈوپنگ تقاضے پورے نہ کیے گئے تو خودکار طور پر عدم تعمیل کی حیثیت ہو جائے گی، جس سے پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی پرچم تلے کھیلنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ ملک کو کھیلوں کی دنیا میں تنہائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا تھا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *