29 سالہ سافٹ ویئر پروفیشنل اپنی اہلیہ کے ساتھ فلم دیکھنے گیا، وہیں ایک اور شخص اپنی اہلیہ کے ساتھ پچھلی قطار میں بیٹھ گیا۔فلم شروع ہوئی تو پچھلی قطار میں بیٹھا شخص اپنی اہلیہ کو اونچی آواز میں فلم کی کہانی سنانے لگا ،سافٹ ویئر پروفیشنل نے مذکورہ شخص کو سسپنس کو خراب نہ کرنے کی درخواست کی تو معاملہ بگڑ گیا۔پولیس کے مطابق 29 سالہ شکایت کنندہ اور اس کی اہلیہ نے ملزم کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے مار پیٹ شروع کردی، جس پر شکایت کنندہ نے پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت کنندہ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، تاہم ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔