حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انسانی دماغ نقصان کے امکان پر فائدے کے مقابلے میں زیادہ شدید ردعمل ظاہر کرتا ہے ۔ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انسانی دماغ میں ایک مخصوص نظام موجود ہوتا ہے جو انسان کو نقصان سے بچنے کے لیے زیادہ محتاط بناتا ہے ، جب کہ فائدہ حاصل کرنے کے مواقع پر وہ نسبتاً کم ردعمل ظاہر کرتا ہے ۔تحقیق کے مطابق جب انسان کو لگتا ہے کہ اسے نقصان ہو سکتا ہے تو دماغ کا ایک حصہ، جسے امیگڈیلہ کہا جاتا ہے ، فوراً زیادہ سرگرم ہو جاتا ہے ، یہ حصہ دراصل دماغ میں ایک الرٹ سسٹم کی طرح کام کرتا ہے جو خطرے کا سگنل دیتا ہے ۔اس دوران دماغ کے خلیے اپنا انداز بدل لیتے ہیں اور انسان کو زیادہ محتاط بنا دیتے ہیں ۔تاہم اس کے برعکس جب معاملہ فائدہ حاصل کرنے کا ہو تو دماغ اتنی شدت سے ردعمل نہیں دیتا، اسی لیے لوگ اکثر فائدے کے مواقع سے محروم ہو جاتے ہیں۔