چیانگشو سے شونگلانگ اینوائرمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈیلگیشن نے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کا دورہ کیا

چئرمین سردار تنویر الیاس خان اور چیف ایگزیکٹیو جہانزیب برانہ سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔ چئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس نے کہا ملاقات میں چائینز کمپنی نے کم سے کم لاگت پر گھروں کی تعمیر، صاف پانی پر کام کرنے میں دلچسپی کا اظہارکیا تو چئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور چیف ایگزیکٹیو جہانزیب برانہ نے چائینز کمپنی کو پنجاب میں کم لاگت پر کام کرنے اور دورہ کرنے پر خوش آمدید کہا۔ چئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے ہرممکن تعاون اور مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی.چئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجابمیں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ۔اس میں ایگریکلچر آئ ٹی، ٹیکسٹائل واٹر منیجمنٹ پروجیکٹ میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ چئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے مزید کہا کہ دوسرے شعبوں لائیو سٹاک، ڈیرئ ڈویلپمینٹ ،ایگریکلچر میں بھی انویسٹرز کو زیادہ سے زیادہ متعارف کروانا بہت ضروری ہے اور جتنا ہو سکے مینوفیکچرنگ پر کام کیا جاے ۔ سردار تنویر الیاس خان نے چائینز کمپنی کو بتایا کہ میں نے چائینہ کے نائب صدر کو بھی اس سے آگاہ کیا کہ پاکستان اور چائینہ کے درمیان تجارتی خسارہ کم ہونا بہت ضروری ہے ۔ اس موقع پر چائینز کمپنی کے ڈیلگیشن نے کہا کہ ہم ملٹی بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری واسا لاہور کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں تاکہ پانی کو ضائع ہونے سے روکنے کے ساتھ ساتھ گندے پانی کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر پلانٹس انسٹال کیے جائیں ۔ چئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ چائینز کمپنی اور واسا کے ساتھ ساتھ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ ملکر صاف پانی پر کام کیا جاے گا ۔اس طرع کے منصوبے وقت کی ضرورت ہیں ۔اس وقت پاکستان پانی کے مسائل سے دوچار ہے اس پر وقت سے پہلے کام کرنے اور اس مسئلے کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے اس ضمن میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ چائینیز کو ہر سہولت فراہم کرے گا ۔انھوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ لاہور میں ایسے منصوبوں کی کامیابی کے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق دوسرے صوبوں میں بھی ایسے منصوبے شروع کیے جائیں گے اور لاہور جیساکہ میٹروپولیٹن شہر ہے یہاں پر پانی کے سسٹم کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ڈیجیٹل مانٹیرنگ سسٹم متعارف کروایا جاے گا ۔ سردار تنویر الیاس خان نے چائینز کمپنی کو یقین دہانی کرائی کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بطور انویسٹمنٹ پرموشن ایجنسی پنجاب میں کام کرنے پر آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں کوئ روکاوٹ پیش نہ آسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں