رنویر سنگھ نے چھوٹی دپیکا تلاش کرلی، تصویر دیکھ کر مداح حیران

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ننھی ماڈل کی تصویر شیئر کی جو ہوبہ ہو اُن کی اہلیہ میں مل رہی ہے۔

رنویر سنگھ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے دپیکا کو بھی مخاطب کیا اور ایک بچی کا آئیکون بنایا۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر دراصل ایک ننھی ماڈل کی ہے جس نے کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کی تھی۔

رنویر سنگھ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور بھارتی میڈیا نے ایک  بار پھر یہی قیاس آرئیاں شروع کردیں کہ شاید دپیکا پڈوکون جلد والدہ بننے والی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں