سعودی خام تیل کی سہولت ،اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی کارجحان برقرار

 سعودی خام تیل کی سہولت کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کاسلسلہ جاری ہے اور سرمایہ کار سرگرم ہے، 100انڈیکس 970 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 35ہزار600کی سطح عبور کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی خام تیل کی سہولت، جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی اور روپےکی قدر سے پاکستان کے معاشی فرنٹ پر استحکام آگیا۔

آج بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، ہنڈرہیڈ انڈیکس میں کاروبار کے دوران نو سو پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 2.73فیصداضافےسے پینتیس ہزار تین سو چھیالیس پوائنٹس پر آگیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے سخت اور مشکل فیصلوں کے بعد بے یقینی کی فضاچھٹ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں