ملک کی مشکل معاشی صورتحال میں سعودی عرب ایک بار پھر اہم کردار ادا کرنے کو تیار

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے لیے بری خبر آگئی، پاکستان کی مشکل معاشی صورتحال میں سعودی عرب ایک بار پھر اہم کردار ادا کرنے کو تیار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے ہوئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار تیل کی ترسیل شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر مالیت تک کا تیل ادھار پر دے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان ادھار تیل کی ادائیگی کا معاہدہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔ ادھار تیل ملنے سے روپے کی قدر میں استحکام اور ڈالر کی قدر میں کمی آئے گی۔

ذرائع کے مطابق تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث درآمدی بل میں غیر معمولی اضافہ ہوا، رواں مالی سال پاکستان 10 ارب ڈالر کا تیل درآمد کر چکا ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان کو اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں