7 News

تعلیمی بورڈ پشاور نے گیارویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں کامیابی کا تناسب صرف 44 فیصد رہا۔امتحانات میں 66 ہزار 695 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 29 ہزار 487 کامیاب قرار پائے جب کہ 37 ہزار 208 طلبہ مختلف مضامین میں فیل ہو گئے۔بورڈ کے مطابق 56 فیصد طلبا و طالبات سالانہ امتحان نمبر 2 میں دوبارہ پرچہ دیں گے۔پالیسی کے تحت فیل ہونے والے طلبہ کو بھی بارہویں جماعت میں پروموٹ کر دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *